پاکستان سٹائل 117

پاکستان سٹائل سے ہارا ہے!’، سیمی فائنل میں شکست پر حریم فاروق کا دلچسپ ٹوئٹ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست اور پورے ایونٹ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی دلچسپ انداز میں تعریف کی۔حریم فاروق نے ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ پاکستان سٹائل سے ہارا ہے! ہلکے تو آنا ہی نہیں!’انہوں نے مزید لکھا کہ’ شاباش لڑکو! آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے’۔انہوں نے لکھا کہ’ہم اپنے جنگجوؤں کو دوبارہ میدان میں لڑتے دیکھنے کے منتظر ہیں!’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں