امریکی محکمہ خارجہ 53

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں وہ پر امن مظاہرہ کریں، تشدد نہ کریں جبکہ پاکستانی حکام سے انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے قوانین امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔ میتھیو ملر نے کہا امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار اور پر امن اجتماع کی حمایت کرتا ہے۔ میتھیو ملر نے مزیدکہا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، گزشتہ ہفتے جنگ بندی معاہدے پر بڑی پیش رفت ہوئی، تاہم ابھی معاہدہ فائنل نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں