سیف الملوک کھوکھر 15

پاکستان سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ گہرے تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، سیف الملوک کھوکھر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے گہرے تعلقات اور باہمی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور یہ دفاعی تعاون خطے میں امن و استحکام کا ضامن بنے گا،

وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف نے سیلا ب متاثرین سے متعلقہ ہر طرح کے اقدامات کی خود نگرانی کی اور ان کا وعدہ ہے متاثرین کو جلد ان کے گھروں میں دوبارہ آباد کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کھوکھر پیلس میں ملاقات کے لئے آنے والے علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے سے ساری امت مسلمہ خوشی سے نہال ہے ، یہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کے دورس نتائج ہوں گے ،اس شراکت داری سے عالمی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی حاصل ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور مسلم لیگ (ن) بطور جماعت سیلاب سے متاثرہ عوام کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف اور بحالی کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں، حکومت نے جامع حکمت عملی مرتب کر لئے ہے ان شا اللہ آنے الے دنوں میں حکومتی اقدامات میں مزید تیزی نظر آئے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں