موبائل فونز

پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر کے موبائل فونز درآمد کرہا تھا،اب ہم موبائل فون پاکستان میں مینوفیکچر کررہے ہیں ،عبد الرزاق دائود

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ نے کہا ہے کہ پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر کے موبائل فونز درآمد کرہا تھا،اب ہم موبائل فون پاکستان میں مینوفیکچر کررہے ہیں ،،ہر ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے ،درآمدات کو کم کر رہے ہیں برآمدات بڑھا رہے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے بعد ہم بہتر پوزیشن میں ہونگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر کے موبائل فونز درآمد کرہا تھا،اب ہم موبائل فون پاکستان میں مینوفیکچر کررہے ہیں ،ہر ماہ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ درآمدات کو کم کر رہے ہیں برآمدات بڑھا رہے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے بعد ہم بہتر پوزیشن میں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری آئی ٹی انڈسٹری میں 47 فیصد تک اضافہ ہوا ہے،، پیٹروکیمیکل بہت اہم سیکٹر ہے یہ ہی ہمارا مستقبل ہے،سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہم اس انڈسٹری کو آگے لے جاسکتے ہیں۔