اوکاڑہ ( رپورٹنگ آن لائن)تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب مسز طاہرہ پروین، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ برانچ ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس/ ایڈمنسٹریٹر میٹرنٹی ہسپتال رانا اورنگزیب، سیکرٹری / وائس چیئرمین ڈی آر سی بی ساہیوال پیر احسان الحق ادریس،مخیر شخصیت شیخ محمد افضل، سیکرٹری جنرل پی آر سی ایس پنجاب سید محبوب قادر شاہ، پروفیسر قمر الزمان خان اور مسز شاد مسعود نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نرسنگ طاہرہ پروین نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا بچوں کی بہت تکلیف بیماری ہے اور اس بیماری میں مبتلا بچے بہت بہادر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ لازمی کروایا جائے تاکہ بچوں کو اس مرض سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں کیونکہ خون عطیہ کرنے سے کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا بارے لوگوں کو آگاہی دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ ساہیوال کی ٹیم نے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں اور ادارے کو مثالی بنایا ہے۔
انہوں انسانیت کی خدمت پر مخیر شخصیت شیخ محمد افضل کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سیکرٹری جنرل پی آر سی ایس پنجاب سید محبوب قادر شاہ نے ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب میں آلات کی حوالگی کے لیے دستخطی عمل، یادگاری شیلڈز کی تقسیم اور حافظہ ڈاکٹر نگہت پروین کی جانب سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی فوزیہ سعید اور ان کی ٹیم نے کی۔








