ذیابیطس

پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا

فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ گیاہے۔ذیابیطس سے بچا اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز نے کہاکہ ہسپتالوں کا رخ کرنے والے 50 فیصد مرِیضوں میں ذیابیطس کا مرض سامنے آ رہا ہے.

اس وقت اگر ہم اپنے ہسپتالوں میں دیکھیں چاہے وہ پرائیویٹ ہیں یا گورنمنٹ 50 فیصد افراد شوگر یا اس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال آتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں غیر میعاری غذاں سے نوجوانوں اور بچوں میں بھی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔