اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ماشا اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔
اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کرکھا ہے، ان ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈان نے بھی بری طرح متاثر کیا ہے، لیکن پاکستان ماشا اللہ نسبتا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔