اسد عمر

پاکستان دہائیوں بعد ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کر رہا ہے، اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان دہائیوں بعد ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عملدرآمد کر رہا ہے، جس میں فیصلے پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے ہو رہے ہیں حکمرانوں کے مفاد کے لئے نہیں۔

جمعرات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا ایسے فیصلے وہی لیڈر کر سکتا ہے جس کو خوف صرف خدا سے ہو اور اس کی طاقت عوام کی سپورٹ ہو۔