نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔
ایک بیان میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے.
غزہ کی صورتحال پرامن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے اور اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔