لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)13سال بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دی جانے لگی اور پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کےلئے سیکورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرےگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کےلیے سیکورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقہ کا سیکورٹی وفد پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے دوران انتظامات دیکھے گا۔مہمان ٹیم کی میزبانی کے لیے لاہور اور کراچی فیورٹ وینیوز ہیں۔
جبکہ جنوبی افریقہ کو راولپنڈی میں میچز کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اوروفد کی سفارش پر وینیوز کو حتمی شکل دی جائے گی۔یاد رہے کہ ساتھ افریقہ کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔