قمر زمان کائرہ 169

پاکستان تحریک انصاف کی اصلیت قوم کے سامنے کھلتی جارہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لالہ موسیٰ(رپورٹنگ آن لائن) مشیر وزیراعظم قمر زما ن کائرہ نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر پی ٹی آئی کا واویلا بے جان و بے اثر ہے،اتنی طویل پیشیوں کے بعد ایک ایسے کیس کا فیصلہ آیا ہے جس کی مدعی یا وکیل کوئی دوسری جماعت نہیں بلکہ خود تحریک انصاف ہی ہے،تحریک انصاف کے اپنے اندر سیآوازیں اٹھیں اور شہادتیں آئیں،عمران خان 8سال پہلے سے جانتے تھیاس کیس کا فیصلہ کیا ہوگا،ان کے لوگوں کی طرف سے کی جانے والی وضاحتیں اس بات کی دلیل ہیں کہ عمران خان جانتے تھے کہ وہ غلطی پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ کائرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اصلیت قوم کے سامنے کھلتی جارہی ہے اور کھلنی بھی چاہیے، جن لوگوں کو یہ خمار اور بخار تھا کہ وہ بہت دردِ دل والے اور سچے ہیں اب ان کی اصلیت قوم کے سامنیآگئی ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس کسی حکومت، ادارے، عدلیہ یا فوج نے تو نہیں کروایا تھا، یہ مقدمہ ا?ن کی اپنی جماعت کیایک فرد نے دائر کروایا جو آج بھی ان کی جماعت کا ممبر ہے۔

اکبر ایس بابر کا دعویٰ یہ تھا کہ ”میں نے بار بار عمران خان کو مختلف اجلاسوں میں کہا، خط لکھ کر ان کوآگاہ کیا جن کاریکارڈ میرے پاس موجود ہے جس میں میں نے انہیں ان بے ضابطگیوں کے باریآگاہ کیا اور منی لانڈرنگ کی جانب توجہ مبذول کروائی۔” لیکن کیونکہ عمران خان ان سب کاموں میں ملوث تھے، لہٰذا وہ اکبر ایس بابر کی سب باتوں کو نظرانداز کرتے رہے۔

آٹھ سال قبل درج ہونے والے مقدمہ سے عمران خان نے ہمیشہ بھاگنے کی کوشش کی لیکن کبھی نہ کبھی تو اس کا فیصلہ ہونا ہی تھا۔ اب فیصلہ ہونے سے پہلے اچانک عمران خان کے لیے الیکشن کمشنر برے ہوگئے اور انہوں نے سکندر سلطان راجہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا،اب ان کی جانب سے باقی اداروں کے خلاف ہرزا سنجی جاری ہے، وہ سیاسی جماعتوں کے خلاف ہرزا ہیں، یہ ایک انتہائی خطرناک اور نامناسب رویہ ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے لیے تشدد آمیز اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن جو افراد انفرادی طور پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے،جو کام حکومت نے  کرنا تھا اور کرنا ہے وہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی روشنی میں ہم نے ایک کیس عدالت میں بھیج دینا ہے لیکن اس سے پہلے اتمامِ حجت کرتے ہوئے یا اس معاملہ میں مزید تسلی کرنے کے لیے حکومت نے مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کو کہا ہیکہ آپ اس کیس کی اپنے تئیں تحقیقات کریں اور حکومت کو ایک رپورٹ جمع کروائیں۔

ہم بطور حکومت کوئی تشددآمیز قدم تو نہیں اٹھائیں گے لیکن قانون کے تحت ادارے اپنا کام ضرور کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے اپنے حلقہ این اے 70 میں مصروف دن گزارا۔ ڈیرہ کائرہ پر ان سے مختلف وفود نے ملاقات کی اور ملکی امور و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈیرہ پر حلقہ کی عوام کے مسائل سنے اور سائلین کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں