کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کو اس کے حقوق دلائے گی،پیپلزپارٹی کے ظلمت کے تیر کے پے در پے وار سے سندھ دھرتی لہو لہو ہے۔
پیر کو کراچی میں تیرکو توڑو گے تو سندھ کو جوڑو گے پر بنی ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ تیر کے پے در پے وار سے سندھ دھرتی لہو لہو ہے، سندھ کے سینے پر پیپلزپارٹی کے ظلمت کے تیر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کو اس کے حقوق دلائے گی، تعلیم ، صحت ، صاف پانی اور دیگر حقوق سے سندھ پیپلزپارٹی کی وجہ سے محروم ہیں