عمران خان 127

پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعے انقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے، عمران خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعے انقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھکر جلسہ اپنی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا، ضمنی انتخاب کے لیے اتنا بڑا جلسہ ناقابل تصور ہے،چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ حالیہ جوش وخروش بتارہا ہے کہ پاکستان بیلٹ باکس کے ذریعے انقلاب کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں