شہباز اکمل جندران۔۔۔
پاکستان بیت المال ملک بھر یتیم بچوں کے لئے سویٹ ہوم اور لاوارث بزرگوں کے لئے احساس کدہ کے نام سے اولڈ ایج ہوم چلاتا ہے۔
پاکستان بیت المال کےزیر انتظام پاکستان میں واحد اولڈ ایج ہوم لاہور کے علاقے این ایف سی سوسائٹی میں واقع ہے۔جہاں 38 بزرگ داخل ہیں۔
تاہم بیت المال نے کورونا وائرس کے خوف سے 23 مارچ 2020 سے ملک کا اکلوتا اولڈ ہوم بند کررکھا ہے۔
اور اولڈ ہوم کے تمام مکینوں کو دربدر ہونے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اولڈ ہوم کے تمام بزرگوں کو بظاہر ان کے ورثا کے حوالے کیا گیا ہے۔تاکہ انہیں کورونا وائرس سے بچایا جا سکے۔لیکن عملی طورپر ان بے بس اور لاچار بزرگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ کیونکہ ان بزرگوں کو قبول نہ کرنے والے ان کے اپنوں نے ہی انہیں اولڈ ہوم میں داخل کروارکھا ہے۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر پاکستان بیت المال محمد ظہیر کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے اولڈ ہوم بند کرتے ہوئے تمام بزرگوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔ایس او پیز بنائے جارہے ہیں۔15 ستمبر کے بعد اولڈ ہوم دو بارہ کھول دیا جائیگا