قمر زمان کائرہ

پاکستان بہت نازک صورتحال سے دوچار ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بہت ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھا جائے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ پرسوں ہی آجانا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرکے ذریعے پارلیمان پرحملہ کرایا اور حکومت نے اپنی مرضی کا اعلامیہ بھی جاری کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ نے پورے نظام کولٹکادیا ہے اور اسپیکرکی رولنگ کے مطابق اپوزیشن کے ارکان غدارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالت کونیوٹرل سے باہر ہو کر معاملے کو دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سپریم کورٹ کے پاس تاریخ کا بہت بڑا کیس ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی نظام پر خود کش حملہ کیا ہے، خودکش حملے کے بعد خوشیاں منائی گئیں اور خوشیاں منانےکے بعد اب احتجاج کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سپریم کورٹ پربھی حملہ کرناچاہتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی والے احتجاج عدلیہ پردبا ڈالنے کی کوشش ہے۔