اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ، کیا بھارت بھی تیار ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے تمام مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات ہونا چاہیے ،جامع مذاکرات سے مستقبل میں امن اور خوشحالی حاصل ہو سکتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان تیار ہے کیا بھارت بھی تیار ہے،بھارت میں یہ سوچ بڑھی ہے کہ پاکستان کو کچلا جا سکتا ہے،پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ضرورت نہیں،گزشتہ تین سال کے حقائق مدنظر رکھیں،پاکستان نے بالاکوٹ اختلاف کے بعد سے بھارت پر فوقیت دیکھائی ،کوویڈ سے نمٹنے میں بھارت سے بہتر کارکردگی دیکھائی،بھارت کو کرکٹ کے میدان میں آؤٹ کلاس کر دیا،دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے سے ختم نہیں کیا جا سکتا،دونوں ممالک کی مشترکہ جغرافیائی قربت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔