لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں اور ہاسپیٹیلٹی پیکجز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 20اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔راولپنڈی میں 10سیٹر باکس کی قیمت 3لاکھ روپے، 20سیٹر باکس کی 5 لاکھ روپے، پلاٹینم باکس سیٹ کی 1لاکھ 50ہزار روپے فی نشست اور 24سیٹر باکس فیلڈ کی 6لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔اسی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہونے والے میچز کے لیے 18سیٹر باکس 7لاکھ روپے، 24سیٹر باکس پیویلین 6لاکھ 80ہزار روپے اور باکس فیلڈ 7لاکھ 50ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کے تینوں میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں 4، 6اور 8نومبر کو کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد میں ٹکٹوں کی قیمتیں وی آئی پی 800 روپے، فرسٹ کلاس 600روپے، جنرل 400روپے جبکہ وی آئی پی باکس (گرائونڈ فلور)3ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں، شائقین کرکٹ ٹکٹیں pcb.tcs.com.pkسے آن لائن خرید سکتے ہیں۔









