فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ رہتی تو قبل ازوقت الیکشن ہو چکا ہوتانواز شریف کی صحت جب بھی بہتر ہو گی وہ پاکستان آئیں گی نواز شریف کو کوئی بھی ملک واپس آنے سے نہیں روک سکتا ا یٹمی سائنسدان قدیر خان کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی ملک کے لیے بیش بہا خدمات ہیں وہ محسن پاکستان تھے ملک کا عظیم اثا ثہ تھے ملک کونا قا بل تسخیر بنا نے میں انکا اہم کرداد تھا پاکستان ایک عظیم سائنسدان سے محروم ہو گیا مسلم لیگ نون ان کے اہل خانہ کے سا تھ غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت مین جگہ دے ان کے درجات بلند کریں
وہ گز شتہ روز میڈ یا گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے ہر فورم پر سامنا کریں گے وزیراعلیٰ ہاوس میں ٹاوٹوم کا قبضہ ہے وزیراعلیٰ ہاوس میں بولی لگائیں ا مرضی کی سیٹ حاصل کر لیں سلیکٹڈ نے ملک کی سیاسی اخلاقیات کا بیڑا غرق کر دیا انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے کرپشن کو این آر او دے دیا گیا ہے چار سال کے دوران اپنی لوٹ مار اور کرپشن کو تحفظ دیا گیا کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط کر کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ملکی تباہی لانے والے کی ذمہ داری کسی کو قبول کرنا چاہئے
انہوں نے کہا کہ کہاں گئی جو ملک پر ڈالروں کی بارش ہونا تھیاین آر او دے کر آٹا، چینی اور پٹرول اسکینڈلز کو تحفظ دیا گیا کٹھ پتلی اب ان کے ساتھ بھی ایک پیج پر نہیں ہے عمران خان نے آئی ایم ایف سے رجوع کی بجائے خودکشی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا اب اسٹیٹ بینک ایف بی آر اور وزارت خزانہ آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے عمران خان اب تو خودکشی کا وعدہ پورا کر دیںانہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نہیں ہو گا ۔