پاکستان ایوارڈ اکیڈمی

پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام ثقافتی تقریب کا انعقاد

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور ہدایتکار سید نور کی فلم انڈسٹری کے لئے کی جانے والی کاوششوں اور کو ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پاکستان ایوارڈ اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر اداکار چیئرمین پاکستان ایوارڈ اکیڈمی و اداکار میاں سہیل اسماعیل ،

سنیئر صحافی اقبال چودھری، ارشاد بی انجم، ارشد نعیم بٹ ،سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اداکار میاں سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے نامور شوبز شخصیات کی کاوشوں کو سہرانے کےلئے پاکستان ایوارڈ اکیڈمی تقریبات منعقد کرتی ہے تاکہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اس حوالے سے اس تقریب میں پاکستان کے نامور ہدایتکار سید نور کو ان شوبز خدمات پر یادگاری شیلڈدی گئی جبکہ ان کی عید الفطر پر سینما گھروں پر نمائش کےلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجرے دی راکھی“ کےلئے ان کو نیک خواہشات کا اظہار اور ان کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے۔