احسن اقبال 15

پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا، بنگلادیش بھارت آگے نکل گئے، احسن اقبال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا جبکہ بنگلادیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ترقی نہیں ہوتی، یہاں سپریم کورٹ نسلہ ٹاور توڑتی ہے اور بنی گالہ 10 لاکھ میں معاف کرتی ہے،

عدلیہ کا ایک پارٹی کے ساتھ الگ اور دوسری کے ساتھ الگ رویہ ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ خود پارلیمنٹ بن کر قانون سازی چاہتی رہی۔احسن اقبال نے کہا کہ میں کرائے کے مکان میں رہتاہوں، مجھے چور چور کہا جاتا رہا، مجھے جھوٹے مقدمے میں اڈیالا کے اس سیل میں ڈالا جہاں وہ اب خود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں