شاہ محمود قریشی

پاکستان اور چین کی دوستی عظیم اور تاریخی ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا لازمی جز ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی عظیم اور تاریخی ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا لازمی جز ہیں، دونوں ممالک کا رشتہ عوام سے عوام کا اور باہمی احترام کا ہے۔ منگل کو پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ سے متعلق وزارت خارجہ اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،پاکستان میں تعینات چینی سفیر اور پاکستانی و چینی سفارتی عملہ شریک ہوا۔ تقریب میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی اور پاکستان چین کے 70سالہ سفارتی تعلقات مکمل ہونے پر بیک وقت دوستانہ اور یادگار ویڈیو جاری کی گئی، پاکستان، چین سفارتی تعلقات کے 70ویں سالگرہ کی تقریب دنوں ممالک میں بیک وقت منعقد کی گئی اور پاکستانی و چینی وزرائے خارجہ نے ورچوئل انداز میں یادگاری ویڈیو کو ریلیز کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین دوستی کو ستر سال مکمل ہونے کو ہیں، دونوں ممالک کا ساتھ لازوال اور تاریخی ہے، چین اقتصادی ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے اور چینی قیادت نے ایک ارب چالیس کروڑ آبادی کو غربت سے نکالنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اور دونوں ممالک کا مختلف علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف ہے جبکہ پاکستان متحد چین کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی صدر ژی چنگ کے ون روڈ ون بیلٹ پالیسی کو علاقائی ترقی کےلئے سراہتا ہے، چین میں پاکستان کے 28ہزار طلباءزیر تعلیم ہیں جبکہ چین کی جانب سے 5لاکھ کورونا ویکسین بھجوانے پر بھی چین کی قیادت کا شکریہ ادا کیا