پاکستان 163

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

اینٹیگوا(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل میچ (کل)جمعرات کو سر ویون رچرڈ سٹیڈیم، نارتھ سائونڈ، اینٹیگوا میں کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ18 جولائی کو کالج گرائونڈ، اینٹیگوا میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں، دوسرے ون ڈے میچ میں 2 وکٹوں اور تیسرے میچ میں 8 وکٹوں سے پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں