پاکستان 73

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ، میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے ۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ونڈے میچ آج کھیلا جائیگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا ، میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر 1-0کی برتری حاصل ہے ، پاکستان نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں