ٹیسٹ کرکٹ 105

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج)سے کراچی میں کھیلا جائیگا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج)پیر دوجنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں تین جنوری کو کھیلا جانا تھا تاہم تاہم ملتان میں شدید دھند کے باعث دوسرا ٹیسٹ کراچی میں منتقل کیا گیا جو (آج)پیر سے شروع ہوگا جس کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے جائینگے .

شیڈول کے مطابق میچز 11،9 اور 13 جنوری کو کھیلے جائینگے ۔واضح رہے کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ نے چند روز قبل اٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔دوسر ی جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تماشائیوں کیلئے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں