پاکستان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے ون ڈے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا.

سی پی او کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کے لیے 7 ہزار 740 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ سی پی او نے بتایا کہ پارکنگ اسٹیڈیم سے ڈیڑھ سے 3 کلو میٹر دور قائم کی جائے گی، شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کیلیے گرین الیکٹرک بسوں کی شٹل سروس فراہم کی جائیگی۔

سی پی او کے مطابق ٹریفک متبادل روٹس پر منتقل کی جائے گی، ایک ہزار وارڈن ڈیوٹی انجام دیں گے۔سی پی او نے بتایا کہ خواتین کی سیکیورٹی اور چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گی، مطلوبہ پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کے لیے دیگر اضلاع سے نفری طلب کی گئی ہے۔