پاکستان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (آج)چار اپریل کو کھیلا جائیگا ، پاکستانی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ،

وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے دو اپریل کو کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گئے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔