راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دونوں ٹیمیں بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھیں ۔ پیر کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
