اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشنز، میڈیا و کمیونیکیشنز، ثقافتی تعاون اور آڈیو وژول سروسز کے شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے طے پا گئے۔
جمعرات کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشنز فخر الدین آلتن نے پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونیکیشنز اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کے شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔
اسی طرح وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے وزیر برائے خارجہ امور حقان فیدان نے ثقافتی تعاون اور آڈیو وژول سروسز کے شعبوں میں معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔