اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر ترکیہ کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات برادرانہ، تاریخی اور مثالی ہیں۔
انہوں نے بدھ کو اپنے ایک تہنیتی بیان میں کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان رشتہ محبت اور اعتماد پر قائم ہے،پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پْرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے.
ترکیہ کی قیادت کو شاندار ترقی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،ترکیہ ہر آزمائش میں پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے،پاکستان اور ترکیہ عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف پر گامزن ہیں۔