پاکستان اور بنگلا دیش

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی 20سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائیگا

ڈھاکہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20میچز کی سیریز کا تیسرا اورآخری میچ آج پیر کو کھیلا جائے گا، دو ٹی 20میچز جیت کر شاہین فیصلہ کن برتری حاصل کرچکے ہیں۔

پاکستان وائٹ واش کے لیے تیار، گرین شرٹس اور بنگال ٹائیگرز پیر کو آمنے سامنے ہوں گے، تیسرا ٹی 20میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں دوپہر 1بجے کھیلا جائے گا۔ مسلسل 2فتوحات کے بعد شاہینوں کا مورال ہائی ہے۔بنگلا دیش کو پہلے ٹی 20میں 3اور دوسرے میچ میں 8وکٹوں کی شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ فخر زمان 2میچز میں 91نرنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔

حسن علی ، شاداب خان اور محمد وسیم تین تین وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔کپتان بابر اعظم دوسرے ٹی 20میچ میں ایک اسکور پر آٹ ہونے کے باوجود ریکارڈ بنا گئے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20انٹرنیشنل رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے۔

ٹیم پاکستان کی اسپورٹس مین شپ کے بھی خوب چرچے ہیں، دوسرے ٹی 20میں بنگلادیشی بلے باز عفیف حسین کو گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کے اختتام پر کھلاڑی سے معذرت کر کے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔