اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس دوران اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ میں رواں ماہ ہونے والے اجلاسوں کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ڈیوڈ لیمی نے رابطے میں رہنے اور تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا ہے۔