راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی پہنچ چکی ہیں اوردونوں ٹیمیں پیر سے پریکٹس کرینگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر 2024 سے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔