پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

برمنگھم(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ (کل) منگل کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ16 جولائی کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔

دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے ۔