مانچسٹر(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی20 میچ کل منگل کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل منگل کومانچسٹر میں کھیلا جائیگا ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی ۔