جین میریٹ

پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے،برطانوی ہائی کمشنر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچز بہت اچھے ہوئے، نسیم شاہ آخر میں باؤنڈری لگا کر میرے پسندیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کی پوری ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس دکھائی۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور کھانوں کا بڑا شوق ہے، میرے والد مجھے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے لے کر جاتے تھے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔