وزیراعظم

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں،باہمی تعاون کومزیدوسعت دیناچاہتے ہیں، دیرپا ترقی کے اہداف کے لئے پاکستان کی ترجیحات جیوپولیٹکس سے جیو اکنامکس کی جانب گامزن ہیں، وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے پر سعودی قیادت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،سعودی عرب کے وژن 2030کے لئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

سعودی جریدے الریاض کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہپاکستان اورسعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے تعلقات وقت کی کسوٹی پرہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں،باہمی تعاون کومزیدوسعت دیناچاہتے ہیں، مختلف شعبوں خصوصا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی پاکستان انویسٹمنٹ فورم کاانعقادخوش آئندرہا، فورم سے دو طرفہ تجارت ، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملا، دونوں ملکوں کے نجی اور کارپوریٹ سیکٹر کو قریب لانے کے لئے انویسٹمنٹ فورم مواقع فراہم کرے گا،

انہوں نے کہا کہ وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے پر سعودی قیادت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، دیرپا ترقی کے اہداف کے لئے پاکستان کی ترجیحات جیوپولیٹکس سے جیو اکنامکس کی جانب گامزن ہیں، نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030سماجی و اقتصادی اصولوں پر مبنی ہیں، نیا پاکستان اور سعودی وژن کا مقصد ترقی کا حصول اور تجارتی روابط کا فروغ ہے، سعودی عرب کے وژن 2030کے لئے پاکستانی افرادی قوت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔