کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں31.46فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے ، جولائی2021 میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں کمی جبکہ افغانستان سے درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو38.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 62.80 فیصد کم ہے ۔
گزشتہ سال جولائی میں افغانستان کوبرآمدات سے ملک کو62.77ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021 میں افغانستان کو مجموعی طورپر983 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔