حسن مرتضیٰ

پاکستان ان شاء اللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا،سید حسن مرتضی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی،صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ان شائاللہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا وحشی درندے ملک و ملت کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسزکو سپورٹ کرنا افسوس ناک ہے.

جمہوری عوامی جماعتیں ملک و قوم کیلئے اپنے سیاسی و ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک و ملت کا سوچتے ہیںپیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری،ڈویژنل صدر ویمن سکینہ چوھدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملک و قوم کی سلامتی کی بات ہو تو یہ بائیکاٹ پر چلے جاتے ہیں،ان کو شاید پاکستان اور عوام کے جان و مال سے کوئی غرض نہیں،ان کا ایجنڈا پاکستان، ملک کے خلاف ہونے والی سازشیں، ملک دشمن قوتوں اور سیاسی تقسیم ہے،بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا کو 600ارب روپے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کے لئے دئیے گئے وہ سارا پیسہ کہاں خرچ کیا گیا.

ان کے لئے اہم یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مٹن ملا ہے یا نہیں،انہیں اپنے صوبے میں امن و امان سے کوئی غرض نہیں۔پیپلز پارٹی کے سٹی صدر رانا نعیم دستگیر،سٹی جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین نے کہاکہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے تھے، بانی پی ٹی آئی شاید خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے،ان کا ایجنڈا پاکستان، ملک کیخلاف ہونے والی سازشیں، ملک دشمن قوتوں اور سیاسی تقسیم ہے نامور عالم دین علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ ماہ رمضان کی بابرکت بہاریں ہمیں قرآن و سنت پر عمل اور مخلوق خدا کیساتھ صلہ رحمی کا درس دے رہی ہے۔

چوھدری ارشد جٹ کی طرح ہر مسلم بھائی اپنے دوسرے مسلم خواتین و حضرات کو روزہ افطارکروائیں اور بارگاہ خداوندی سے برکتیں اور رحمتیں حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ کی جانب سے اپنی رہائشگاہ وائٹ ہا?س گرین ویو کالونی فیصل آبادمیں ایک پر تکلف اور شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پیپلزپارٹی کے قائدین،ڈویژن ڈسٹرکٹ وسٹی کے عہدیداران،ذیلی ونگز کے علاقہ ن لیگ،تجارتی،سماجی اور سپورٹس کی اہم شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے دعوت افطار میں شرکت کی پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل نائب صدور چوھدری صادق جٹ،نجف ضیائوڑائچ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ،سینئر رہنما مرزا محمد جمیل،ضلعی نائب صدر محمد کاشف کامران نے کہاکہ ملک ہے تو سب کچھ ہے جن لوگوں نے بندوق اٹھائی ہے ان سے نہ مذاکرات ہونے چاہیے نہ کوئی رائے دی جانی چاہیے .

چوھدری ارشد جٹ نے شاندار افطار پارٹی دے کر تمام جیالوں کے لئے ایک دوسرے سے رابطے کا موثر ذریعہ اختیار کیا ہے دلی مبارکباد کے مستحق ہیںپیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سوشل میڈیا کوارڈینیٹر بشارت علی،پارٹی رہنما چوھدری سعود سعید اقبال،صوبائی رہنما سپورٹس ونگ ناصرہ کفیل،ضلعی صدر خواتین رخسانہ قمر،قائم مقام سٹی صدر شازیہ حسین،سمیہ ناز،ظفری جٹ،چوھدری اسلم انصاری،ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی ایل بی لال حسین راشد نے کہاکہ بڑے عرصے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی فیصل آبادشہر میںصوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ کی جانب سے ایک شاندار ایکٹیویٹی دیکھنے کو ملی اور عوامی رابطہ حوالہ سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد پر ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں.

ن لیگ کے ایم پی اے چوھدری ظفر اقبال ناگرہ،فیسکو کے آفیسر خادم حسین،حکیم رانا جنید خان ایڈووکیٹ،فرحان چوھدری،کشمیری لیڈر ڈویژنل صدر چوھدری خادم حسین،حفیظ انجم جنجوعہ،سٹی عہدیداران شیخ عبدالسلام،افتخار حلیم رضا،صغیر اعوان،عمر دراز آزاد،ملک ذوالفقار،رانا خاور جاوید،ملک بابر بھٹو ودیگر تنظیمی عہدیداران سمیت شہر کی اہم تجارتی وسماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد منعقدہ تقریب میں شریک ہوئی،آخر پر صوبائی نائب صدر چوھدری ارشد جٹ نے ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم بیان کرنے کے بعد تمام مہمانوں اور شرکائے دعوت کا شکریہ ادا کیا علامہ ناصر مدنی نے ملک و ملت کی سلامتی اور دہشت گردی و غربت کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کیـ