اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے ، پرامن افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی وجہ افغان عوام کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔

منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے خوشگوار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پاکستان تمام تصفیہ طلب تنازعات کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مذکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتے ہیں، پرامن افغانستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی وجہ افغان عوام کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے، او آئی سی اجلاس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ پاکستان کی خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں ۔