وزیراعظم 220

پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اڈے نہیں دے گا،

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ پاکستان امریکا کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکا کی سپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں