اسد قیصر

پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان وزیر تجارت وصنعت ناصراحمد غوریانی نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور تجارتی حجم بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،

سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، افغانستان اس منصوبے کی وجہ سے خطے کے دیگرممالک کیساتھ تجارت کاگیٹ وے ثابت ہوگا، افغان تاجروں کے راشکئی اقتصادی زون میں شمولیت سے پاک،افغان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔ افغان وزیر تجارت ناصراحمد غوریانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہونے جارہا ہے،

افغان امن معاہدہ طے پانے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا تعاون ضروری ہے، پاکستان اورافغانستان کے مابین تجارتی وسرمایہ کاری کے شعبے میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،افغان وزیر افغانستان پاکستان کے صنعتی شعبے سے استفادہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے ۔ ناصر احمد غوریانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔