دبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش، افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کردی گئی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھ دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں آن ارائیول ویزا کے امکانات کم ہیں۔واضح ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔









