شرجیل انعام میمن 35

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، فوج دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے گلشن معمار سے ٹاور تک نئی الیکٹرک بس (ای وی) سروس کے روٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں متعلقہ حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی بدولت کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔تقریب کے دوران مرتضیٰ وہاب نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور نئی بس سروس کو شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بس سروس سے عوام کو بہتر اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے باضابطہ طور پر اس روٹ کا افتتاح کیا، جس کے تحت جدید الیکٹرک بسیں اس روٹ پر چلائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں