پاکستان اسٹا ک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 57ارب روپے سے زاید ڈوب گئے

کراچی ( ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعہ کو مند ی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 200پوائنٹس

گھٹ کر 39600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 57ارب روپے سے زاید

ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب روپے سے گھٹ کر73کھرب روپے کی سطح پر آگی جبکہ61فیصد

حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ دبا کا شکار رہی،منافع خوری کی

خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبا کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39240پوائنٹس کی کم ترین سطح

تک گر گیا تھا تاہم مارکیٹ کو مندی کی شدت سے بچانے کے لئے ٹیلی کام اورسیمنٹ سیکٹرز میںخریداری کے سبب

انڈیکس39600پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے

ایس ای100انڈیکس میں 246.96پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39868.55پوائنٹس سے کم ہو کر

39621.59پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 106.70پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17283.47پوائنٹس سے گھٹ کر

17176.77پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28075.02پوائنٹس سے کم ہو کر 27858.64پوائنٹس پر بند ہوا۔

مندی کے رجحان کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں57ارب17کروڑ44لاکھ11ہزار49روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے

نتیجے میں سرمایے کا مجموعی حجم 74کھرب18ارب 38کروڑ11لاکھ 31ہزار557روپے سے کم ہو کر73کھرب61ارب 20کروڑ67

لاکھ 20ہزار508روپے ہو گیا ۔جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 13ارب روپے مالیت کے 40کروڑ4لاکھ 78ہزار حصص کے

سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ46لاکھ 20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

،237میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ39لاکھ ،ازگارڈ

نائن 2کروڑ17لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ95لاکھ ،دیوان سیمنٹ 1کروڑ77لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ67لاکھ حصص کے

سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھا میں 69.19روپے کا اضافہ ہوا

جس سے اسکے حصص کی قیمت 991.99روپے ہو گئی اسی طرح54.99روپے کے اضافے سے سیفائرفائبر کا بھا

805.00روپے ہو گیا جبکہ یونی لیور فوڈ کے حصص کی قیمت 199.98روپے کی کمی سے 9500.02روپے اور نیلسے

پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 59.99روپے کی کمی سے 6150.01روپے پر آ گئی ۔