کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 14 ہزار 859 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 92 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس پر بند ہوا تھا