لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی گلوکار ویڈیو ڈائریکٹر وقاص چودھری بھارتی گلوکاروں میں تیزی سے مقبول ہونے لگے اب تک 50سے زیادہ ویڈیو ڈائریکٹ کرنے والے پہلے پاکستانی ویڈیو ڈائریکٹر بن گئے بھارتی پنجاب تامل اور بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے گلوکارہردی سنگھ، سمیر ہاندو،انمتہ خان، طارق غوری، پوجا ،لکی الاپوریا سمیت دیگر گلوکار وقاص چودھری سے ویڈیو سونگ کی ہدایتکاری کروانے لگے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار وقاص چودھری نے کہا کہ پاکستانی جہاں بھی ہوں اپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں خدا کا شکر ہے کہ میں دبئی میں گزشتہ کئی سالوں سے موجود ہوں دو سال قبل اپنے نام سے پروڈکشن ہاوسن بنایا تھا جس کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھارت یورپی افریکن اور متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں دیگر ثقافتی اداروں کےلئے بطور ہدایتکار اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہا ہوں بھارتی پنجاب سمیت دیگر گلوکار مجھ سے اپنی ویڈیوز کی ریکارڈنگ کروارہے ہیں ابتک 50سے زیادہ ویڈیو گانوں کو ڈائریکٹ کرچکا ہوں جو ایک ریکارڈ ہے انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں میوزک کی دنیا میں پاکستان امیج کو بہتر انداز میں اجاگر کر رہاہوں
انہوں نے کہا ہدایتکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کر رہاہوں گزشتہ ہفتے اپنی البم سے نیا ویڈیو گانا”ہر واری جھوٹ“کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جس کو لاکھوں شائقین دیکھ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وقاص چودھری پروڈکشن ہاوس جس کے بینر تلے پاکستانی گلوکاروں اور بھارتی گلوکاروں کے ویڈیو بنا رہا ہوں گلوکار و ماڈل وقاص چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ سال سے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہوں جبکہ گلوکاری کے تربیت کے بعد ابتک اپنے البم سے 4ویڈیوز سونگز کو ریلیز کرچکا ہو ں جن میں بے بی ڈول، بہار، ہولارہے اور ویلج سانگ شامل ہیں جبکہ نیا ویڈیو سونگ ”ہر واری جھوٹ “کو رواں ماہ ریلیز کردیا گیا ہے
انہوں نے کہادنیا بھر کی دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا مستقبل میں فلموں اور ڈراموں کے بھی بنانے کا منصوبہ کر رکھا ہے پاکستان میں فلموں کو بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو شوبز حلقوں کےلئے خوش عین بات ہے ۔