اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت اطلاعات رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں بھی بیرون ملک پاکستانی اس امپورٹڈ حکومت نامنظور کیخلاف سراپا احتجاج ہیں‘پاکستان کو پوری دنیا سے سالانہ 30 ارب ڈالرز بھیجنے والے بیرون ملک پاکستانی کسی صورت بھی غلام حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ڈنمارک احتجاج کی تصاویر اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ڈنمارک میں بھی بیرون ملک پاکستانی اس امپورٹڈ حکومت نامنظو کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ پاکستان کو پوری دنیا سے سالانہ 30 ارب ڈالرز بھیجنے والے بیرون ملک پاکستانی کسی صورت بھی غلام حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ کا ہیش ٹیگ تقریباً 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔