کپتان بابر اعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بہترین پرفارمینس دینے کیلئے پرعزم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)یکے بعد دیگرے ریکارڈز توڑنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بہترین پرفارمینس دینے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی پْر سکون جگہ پر ہیں ان کے عقب میں ڈھلتے سورج کی مدھم روشنی ماحول کو مزید راحت بخش بنا رہی ہے۔کپتان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی روح کو اس سے جوڑ لیں جو اسے تازگی بخشیں”ان کے مداحوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی،

اس تصویر پر کمنٹس میں تبصرے دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم ایک بار پھر نیدر لینڈز کے خلاف بہترین پرفارمینس دینے کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم 11ـ12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدر لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔