لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔آل رائونڈر افتخار احمد اس وقت ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے بیٹی کی ولادت کی خبر اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں افتخار احمد نے بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے، آپ تمام لوگوں سے دعاں کی درخواست ہے۔
افتخار احمد کی جانب سے بیٹی کی ولادت کی خبر دینے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔