لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہیں، قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم تر اور پر وقار ملک بنائیں گے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کرسمس 2021 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک جسم دوجان اورایک گلدستے میں سموئے ہوئے پھول ہیں،ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کی خوشیاں پورے جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہیں،
انہوں نے لکھا کہ تمام مسیحی برادری کو کرسمس پر خصوصی مبارکباد دیتا ہوں،علاوہ ازیں ڈاکٹر شہباز گل نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت پر ساری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہیں،
انہوں نے لکھا کہ آئیں آج کے دن تجدیدِ عہد کریں کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم تر اور پر وقار ملک بنائیں گے